Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 760|Reply: 0

میسی کی آمد پر بد نظمی، گنگولی کا صدر ارجنٹینا فین کلب کیخلاف 50 کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-19 00:48:22 | Show all posts |Read mode
  
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے صدر سارو گنگولی نے کولکتہ کے ارجنٹینا فین کلب کے صدر اُتم ساہا کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

یہ قانونی کارروائی لیونل میسی کے حالیہ کولکتہ دورے کے دوران بھارتی اسٹیڈیم میں پیش آنے والے بدانتظامی کے واقعے سے متعلق الزامات کے بعد کی گئی ہے۔

سارو گنگولی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اُتم ساہا کے عوامی بیانات نے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور یہ الزامات کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر لگائے گئے۔   
کولکتہ: سارو گنگولی رکنے کی درخواست کرتے رہے، لیونل میسی نہیں رکے

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کولکتہ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کی اسٹیڈیم میں مزید ٹھہرنے کی درخواست مسترد کر دی اور حیدرآباد روانہ ہو گئے۔   

گنگولی کے مطابق یہ بیانات جھوٹے، بدنیتی پر مبنی، توہین آمیز اور ہتک آمیز ہیں، جن کا مقصد جان بوجھ کر ان کی شہرت کو متاثر کرنا تھا۔

اُتم ساہا نے الزام لگایا تھا کہ سارو گنگولی نے میسی کے ایونٹ کے منتظم ستادرو دتہ کے ساتھ بطور ’درمیانی کردار‘ کام کیا، جس کی گنگولی نے سختی سے تردید کی ہے۔  

سارو گنگولی نے واضح کیا کہ وہ اس پروگرام میں صرف ایک مہمان کی حیثیت سے شریک تھے اور ان کا ایونٹ کے انتظامات یا میسی پروگرام سے کوئی سرکاری تعلق نہیں تھا۔   
لیونل میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں الجھن کا شکار نظر آئے

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اپنے دورۂ بھارت میں بدنظمی کے باعث الجھن کا شکار نظر آئے، جس کی وجہ سے 22 منٹ میں ہی تقریب ختم کرنا پڑ گئی۔   

ان کے وکلاء نے اُتم ساہا کو قانونی نوٹس بھی بھیج دیا ہے جس میں الزامات واپس لینے اور ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 13 دسمبر کو میسی کی کولکتہ کے اسٹیڈیم میں آمد کا پروگرام ناقص انتظامات اور ہجوم پر قابو نہ پانے کے باعث بدانتظامی کا شکار ہو گیا تھا، جس کے بعد ایونٹ کے مرکزی منتظم ستادرو دتہ کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔

اس واقعے پر مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی سوشل میڈیا پر معذرت کرتے ہوئے شائقین اور لیونل میسی سے افسوس کا اظہار کیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:06 GMT+5 , Processed in 0.046939 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list