slotcosino Publish time 2025-12-19 02:45:44

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آمد پر ویلکم کریں گے، وفاقی وزیر

وزیر مملکت برائے قانون و انصافبیرسٹر عقیل ملک نےکہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئیکےبیٹےقاسم خان اور سلیمان خان پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت انہیں ویلکم کرے گی۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصافبیرسٹر عقیل ملک نےپروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئیکےبیٹےقاسم خان اور سلیمان خان پاکستان آنا چاہتے ہیںتو ہم تو بانی کے بیٹوں کوپاکستان میںویلکم اورجی آیا نوں کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی پاکستان آمد پر رکاوٹ ڈالنے کی کوئیضرورت نہیں اور حکومت اس حوالے سے حکومت ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ تاہمانہوں نے کہا کہبانی بیٹوں کوتودو سال   پہلے ہی آجانا چاہیے تھا لیکن   وہ نہیں آئے۔



ان کا کہنا تھا کہبانی کے بیٹوںنے حالیہانٹرویومیںکہا کہ ہم نے پاکستان کا ویزااپلائی کیا ہے،ہم نے تو پہلے بھیآفر کی تھی کہ 24 گھنٹوں میں ویزا دیا جائے گا، لیکن پہلے بھی ان کی جانب سےکوئی رابطہ نہیں کیا گیا تھا،والد سے ملنے نہیں آنا نہ آئیں لیکن جھوٹ تو نہ بولیں۔

وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملکنے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومتجسٹس طارق جہانگیری سےمتعلقاسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرے گی۔
مزید پڑھیں /2025/12/whatsapp-image-2025-12-17-at-12-04-35-pm1765955102-0-100x90.webp

عمران خان کے بیٹوں کا والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنے کا اعلان



پی ٹی آئیپر تنقید کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی کی بہنیں اور دیگرپی ٹی آئیرہنما   بانی پی ٹی آئی سے صرف اس لیے ملاقات کرتے ہیں کہ سیاسی بیانیہبنایا جائے، چاہے وہ   بیانیہ ملک مخالفہی کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ بانیپی ٹی آئی کی جانب سے جو 525 ٹوئیٹسجو کیگئیں وہ پاکستان کے مفاد میں نہیں،جبکہ یہ بھی نہیںپتا کہ بانیپی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے؟۔

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ جب ملاقات کے بعد سیاسی بات ہوہی نہیں سکتی توپھر بیانبازی نہیں ہونی چاہیے، ہم کہتے رہے کہ آئین و قانون کے مطابقملاقات کی جائے، پی ٹی آئی والوں نے عدالت میںکہا ہے کہ ہم ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو نہیں کریں گے، یہ جبرولزاور قانونکی خلاف ورزی کریں گے تو پھر ایسا نہیں ہو سکتا کہ ملاقات ہو جائے، قوانیناسبات کی اجازت نہیں دیتے کہ ملاقات کے بعدسیاسی گفتگو کریں۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصافبیرسٹر عقیل ملکنے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پیسہیل آفریدی کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی تو کی جائے گی،ہماریوزیر اعلیٰکے پی سے درخواست ہے کہ وہ عدالت سے رابطہ کریں۔
Pages: [1]
View full version: بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آمد پر ویلکم کریں گے، وفاقی وزیر