Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 568|Reply: 0

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آمد پر ویلکم کریں گے، وفاقی وزیر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-19 02:45:44 | Show all posts |Read mode
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف  بیرسٹر عقیل ملک نے  کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی  کے  بیٹے  قاسم خان اور سلیمان خان پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت انہیں ویلکم کرے گی۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف  بیرسٹر عقیل ملک نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی  کے  بیٹے  قاسم خان اور سلیمان خان پاکستان آنا چاہتے ہیں  تو ہم تو بانی کے بیٹوں کو  پاکستان میں  ویلکم اور  جی آیا نوں کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی پاکستان آمد پر رکاوٹ ڈالنے کی کوئی  ضرورت نہیں اور حکومت اس حوالے سے حکومت ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ تاہم  انہوں نے کہا کہ  بانی بیٹوں کو  تو  دو سال   پہلے ہی آجانا چاہیے تھا لیکن   وہ نہیں آئے۔



ان کا کہنا تھا کہ  بانی کے بیٹوں  نے حالیہ  انٹرویو  میں  کہا کہ ہم نے پاکستان کا ویزا  اپلائی کیا ہے،ہم نے تو پہلے بھی  آفر کی تھی کہ 24 گھنٹوں میں ویزا دیا جائے گا، لیکن پہلے بھی ان کی جانب سے  کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تھا،  والد سے ملنے نہیں آنا نہ آئیں لیکن جھوٹ تو نہ بولیں۔

وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک  نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت  جسٹس طارق جہانگیری سے  متعلق  اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل  درآمد کرے گی۔
مزید پڑھیں   

عمران خان کے بیٹوں کا والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنے کا اعلان



پی ٹی آئی  پر تنقید کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی کی بہنیں اور دیگر  پی ٹی آئی  رہنما   بانی پی ٹی آئی سے صرف اس لیے ملاقات کرتے ہیں کہ سیاسی بیانیہ  بنایا جائے، چاہے وہ   بیانیہ ملک مخالف  ہی کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ بانی  پی ٹی آئی کی جانب سے جو 525 ٹوئیٹس  جو کی  گئیں وہ پاکستان کے مفاد میں نہیں،  جبکہ یہ بھی نہیں  پتا کہ بانی  پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے؟۔

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ جب ملاقات کے بعد سیاسی بات ہوہی نہیں سکتی تو  پھر بیان  بازی نہیں ہونی چاہیے، ہم کہتے رہے کہ آئین و قانون کے مطابق  ملاقات کی جائے، پی ٹی آئی والوں نے عدالت میں  کہا ہے کہ ہم ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو نہیں کریں گے، یہ جب  رولزاور قانون  کی خلاف ورزی کریں گے تو پھر ایسا نہیں ہو سکتا کہ ملاقات ہو جائے، قوانین  اس  بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ملاقات کے بعد  سیاسی گفتگو کریں۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف  بیرسٹر عقیل ملک  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی  سہیل آفریدی کو  اشتہاری قرار دینے کی کارروائی تو کی جائے گی،  ہماری  وزیر اعلیٰ  کے پی سے درخواست ہے کہ وہ عدالت سے رابطہ کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 04:51 GMT+5 , Processed in 0.047280 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list