پانچ سال سے بند جامشورو پلانٹ دوبارہ فعال
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539006_652811_jjvl_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان میں توانائی کے شعبے میں تاریخی پیشرفت ہوگئی، 5 سال سے بند جامشورو پلانٹ دوبارہ فعال ہوگیا ہے۔
جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کے پلانٹ کی بحالی سے تقریباً 200 ارب ڈالر کی سالانہ بچت ہوسکے گی، سالانہ ٹیکس کی مد کے ذریعے ہر سال تقریباً 3 ارب روپے کی آمدنی کا امکان ہے۔
ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے طویل عرصے سے جاری تعطل کو دور کیا گیا ہے، تعطل کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کو 2 ارب ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537734_035212_updates.jpg
بجلی کی ترسیل کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم نے کہا کہ نجکاری سے مسابقت پر مبنی مارکیٹ ہی ملک میں توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جامشورو پلانٹ کے دوبارہ فعال ہونے کے بعد 5000 کے قریب بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوسکیں گے۔
مقامی پروڈکشن میں اضافے کے باعث ساڑھے 7 لاکھ سے زائد گھرانوں کی توانائی کی ضروریات پوری ہوسکیں گی۔
ایسوسی ایٹڈ گروپ کے چئیرمین اقبال احمد کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث 250 ملین ڈالر آمدن کی صلاحیت کو بحال کیا گیا ہے۔
Pages:
[1]