سرحدی تجارت میں پیشرفت، پاک چین اور پاک ایران بارڈر پر جدید اسکینر سسٹم نصب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539012_5901061_ade_updates.jpgفائل فوٹوپاک چین اور پاک ایران سرحدی تجارت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، تجارتی سامان کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے جدید ترین اسکینر سسٹمز نصب کر دیے ہیں۔
یہ اسکینرز پاک چین سرحد پر سوست ڈرائی پورٹ اور پاک ایران سرحد پر گبد بارڈر ٹرمینل پر نصب کیے گئے ہیں۔ جدید اسکینرز محض 22 سیکنڈ میں گاڑیوں کو اسکین کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-08-04/1497372_043524_updates.jpg
پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق لیکن امریکی پابندیاں رکاوٹ
اسلام آباد پاکستان اورایران کادوطرفہ تجارت... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جدید اسکینرز کی تنصیب سے کلیئرنس کے عمل میں نمایاں تیزی آئے گی اور اس کے باعث کنٹینروں کے انتظار کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔ جدید اسکینرز کی بدولت اہم تجارتی راہداریوں پر مجموعی تجارتی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری متوقع ہے۔
مصنوعی ذہانت سے لیس اسکینرز کوڈ کی درست شناخت کیساتھ تجارتی سامان کی ساخت کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، ہر اسکین کے ذریعے حاصل ہونے والا ڈیٹا تجارتی عمل میں شفافیت کو فروغ دیتا ہے۔
گاڑیوں کے معائنے کے مراحل میں انسانی مداخلت کم ہونے سے قانونی تجارت مزید تیز اور مؤثر ہو جائے گی۔
Pages:
[1]