اقوامِ متحدہ کی رپورٹ نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ ریاستی طرزِ عمل کو بےنقاب کردیا: صدر آصف زرداری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539057_7935584_nbns_updates.jpg— فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے ماہرین کی بھارت سے متعلق رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین کی رپورٹ پاکستان کے دیرینہ موقف کی توثیق ہے۔
صدر مملکت نے اقوام متحدہ کی جاری ہونے والی رپورٹ سے متعلق بیان دیتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور جارحانہ بھارتی رویے پر مشاہدات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پانی کے بہاؤ کو متاثر کرنے والی کارروائیاں پاکستان کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ انسانی حقوق ماہرین کی رپورٹ بھارتی طرزِ عمل سے بڑھتے عالمی خدشات کی بھی عکاس ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539004_101923_updates.jpg
پاک بھارت جنگ، اقوام متحدہ کے اسپیشل رپوٹیورز نے پاکستان کے مؤقف اور بیانیے کی تصدیق کردی
اقوام متحدہ کے ماہرین نے پاک بھارت جنگ پر رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر سخت اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا ہے کہ قانون اور مکالمے کی بجائے دھمکی، طاقت اور تشدد بھارت کی عادت ہے۔ دوسرے ملکوں میں بھارتی مداخلت اور قتل و غارت کی رپورٹس خطرناک رجحان ہیں۔
صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت اقلیتوں کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انسانی حقوق ماہرین رپورٹ نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ ریاستی طرزِ عمل کو بےنقاب کردیا۔
Pages:
[1]