slotcosino Publish time 2025-12-21 00:17:00

بھارتی حکومت نے صدارتی محل سے برطانوی فوجی تصاویر ہٹا دیں



https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539374_5571469_soldier_updates.jpgفوٹو: ٹیلی گراف

بھارت میں نوآبادیاتی دور کی آخری نشانیوں کے خاتمے کی جانب قدم اٹھایا گیا ہے۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے حکم پر راشٹرپتی بھون (صدارتی محل) سے برطانوی فوجی افسران کی 96 تصاویر ہٹا دی گئیں، جن کی جگہ بھارتی جنگی ہیروز کی تصاویر آویزاں کر دی گئی ہیں۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابقحکومت نے اس اقدام کو ’غلامی کی ذہنیت سے نجات‘ قرار دیا ہے۔

ہٹائی گئی تصاویر میں برطانوی وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے ذاتی عملے میں شامل کیپٹن پیٹر بیکن اور متعدد اعلیٰ فوجی افسران شامل تھے۔

اس اقدام کو بھارت میں نو آبادیاتی تاریخ سے مکمل لاتعلقی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارتی حکومت نے صدارتی محل سے برطانوی فوجی تصاویر ہٹا دیں