نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا غیر معمولی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539586_8592216_01_updates.jpgفوٹو: کرک انفونیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا غیر معمولی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دونوں اوپنر نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔
نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم اور ڈیون کانوے نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ریکارڈ قائم کیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری اننگز میں ٹام لیتھم نے 101 جبکہ ڈیون کانوے نے 100 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں ٹام لیتھم نے 137 اور ڈیون کانوے نے 227 رنز بنائے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-06/1535014_110308_updates.jpg
ویسٹ انڈیز کرائسٹ چرچ ٹیسٹ بچانے میں کامیاب، ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کی غیر معمولی بیٹنگ سے ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈیون کانوے ایک ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
ماونٹ مونگانوئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ڈیون کانوے نے سنچری بنا ڈالی جبکہ انہوں نے پہلی اننگز میں 227 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ماونٹ مونگانوئی میں جاری ہے، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کے چوتھے روزدوسری اننگز 2 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز پر ڈیکلیئر کر دی۔
Pages:
[1]