نائجیریا کی داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملوں کی تصدیق
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541110_8605788_%D8%A7%D8%AA%D8%AA%D8%A7%DA%86%DA%A9_updates.jpgفوٹو: بشکریہ امریکی میڈیانائیجیریا کی وزارت خارجہ نے شمال مغربی نائیجیریا میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملوں کی تصدیق کردی ہے۔
جاری کردہ بیان میں نائیجیریا کے حکام نے کہا کہ امریکی فضائی حملوں میں دہشتگرد اہداف کو انتہائی درست انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
نائیجیرین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے امریکا اور عالمی شراکت داروں سے رابطے میں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541044_075225_updates.jpg
نائیجیریا: داعش کے مبینہ ٹھکانوں پر امریکا کے حملے
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نائیجیریا میں داعش مسیحیوں کو بے رحمی سے قتل کر رہی تھی اس لیے وہاں محکمہ جنگ نے کئی کامیاب حملے کیے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نائیجیرین وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر کام جاری رکھیں گے، یہ ایک مشترکہ آپریشن تھا، جس میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نائیجیریا میں داعش مسیحیوں کو بےرحمی سے قتل کر رہی تھی اس لیے وہاں محکمہ جنگ نے کئی کامیاب حملے کیے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے شمال مغربی نائیجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کے خلاف طاقتور اور مہلک حملہ کیا ہے۔
Pages:
[1]