امریکا: ریاست کیلیفورنیا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1540910_4561225_A-car-in-flood-california_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاکرسمس کے موقع پر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں سیلابی صورت حال کے باعث 1 لاکھ 60 ہزار شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے بدتر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئیہے اور سیلابی پانی مختلف علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔
سیکڑوں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں کئی فٹ گہرے پانی میں پھنس گئی ہیں، چھتوں پر پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹر سے نکالا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-02-01/1437171_053138_updates.jpg
لاس اینجلس میں تین ہفتوں بعد خوفناک آگ پر قابو پالیا گیا
کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے 37 ہزار ایکڑ سے زائد کا رقبہ اور 10ہزار سے زائد گھر جل گئے تھے جس سے تقریباً 30 افراد ہلاک اور ہزاروں بےگھر ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کرسمس کے موقع پر بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
شہری حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاس اینجلس سمیت مختلف علاقوں میں آئندہ چار روز میں آٹھ انچ بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
Pages:
[1]