slotcosino Publish time 2025-12-27 19:54:49

بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے

بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے۔

مسیحی برادری کو ہندو انتہا پسندوں کے تشدد اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارتی علاقے رائے پور میں کرسمس کی تقریب کی سجاوٹ کو تہس نہس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ انتہا پسندوں نے شاپنگ مال میں سجی کرسمس کی سجاوٹ کو بھی نہیں چھوڑا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-12-24/1540430_045730_updates.jpg
کرسمس سے پہلے بھارت میں مسیحیوں پر حملوں میں اضافہ

کراچی کرسمس سے پہلے بھارت میں مسیحیوں پر حملوں میں... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسی طرح آسام میں بجرنگ دل کے انتہا پسندوں نے کرسمس کی سجاوٹ کو آگ لگادی جبکہ اتر پردیش میں گرجا گھر کے باہر نعرے بازی کی۔

مدھیہ پردیش میں گرجا گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور انتہا پسند نعرے لگائے گئے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بجرنگ دل کے کارندوں نے سانتا کلاز کی ٹوپیاں پہننے والی خواتین اور بچوں کو سرعام ہراساں کیا اور انہیں غیر ہندو ثقافت قرار دے کر گھروں تک محدود رہنے کی دھمکی دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540859_053735_updates.jpg
مودی جی! آپ کیا ٹرمپ کی ڈانٹ کا انتظار کررہے ہو؟ دھروو راٹھی

دھرو راٹھی نے وزیراعظم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ہیلو نریندر مودی کیا آپ اس معاملے پر خود کوئی کارروائی کریں گے یا آپ ٹرمپ کی ڈانٹ کا انتظار کر رہے ہیں؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کیرالہ میں 21 دسمبر کو کرسمس گیت گانے والے بچوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا گیا تھا اور ان کے ساز و سامان توڑ دیے گئے تھے۔

اتر پردیش حکومت نے اسکولوں میں کرسمس کی چھٹی ختم کر دی جس پر مسیحی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے