بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے۔
مسیحی برادری کو ہندو انتہا پسندوں کے تشدد اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بھارتی علاقے رائے پور میں کرسمس کی تقریب کی سجاوٹ کو تہس نہس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ انتہا پسندوں نے شاپنگ مال میں سجی کرسمس کی سجاوٹ کو بھی نہیں چھوڑا۔
کرسمس سے پہلے بھارت میں مسیحیوں پر حملوں میں اضافہ
کراچی کرسمس سے پہلے بھارت میں مسیحیوں پر حملوں میں...
اسی طرح آسام میں بجرنگ دل کے انتہا پسندوں نے کرسمس کی سجاوٹ کو آگ لگادی جبکہ اتر پردیش میں گرجا گھر کے باہر نعرے بازی کی۔
مدھیہ پردیش میں گرجا گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور انتہا پسند نعرے لگائے گئے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بجرنگ دل کے کارندوں نے سانتا کلاز کی ٹوپیاں پہننے والی خواتین اور بچوں کو سرعام ہراساں کیا اور انہیں غیر ہندو ثقافت قرار دے کر گھروں تک محدود رہنے کی دھمکی دی۔
مودی جی! آپ کیا ٹرمپ کی ڈانٹ کا انتظار کررہے ہو؟ دھروو راٹھی
دھرو راٹھی نے وزیراعظم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ہیلو نریندر مودی کیا آپ اس معاملے پر خود کوئی کارروائی کریں گے یا آپ ٹرمپ کی ڈانٹ کا انتظار کر رہے ہیں؟
کیرالہ میں 21 دسمبر کو کرسمس گیت گانے والے بچوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا گیا تھا اور ان کے ساز و سامان توڑ دیے گئے تھے۔
اتر پردیش حکومت نے اسکولوں میں کرسمس کی چھٹی ختم کر دی جس پر مسیحی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔