مذاکرات میں بانی کی رہائی یا کیسز کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کریں گے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540633_7216507_imran-khan02_updates.jpgحکومت آگے بڑھے گی تو نئے مرحلے کا ہم سوچیں گے: مصطفیٰ نواز کھوکھراپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا کیسز کے خاتمے کے مطالبہ نہیں کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کا دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540625_084701_updates.jpg
پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا
اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو اور بیان کو ہم نے سنجیدگی سے لیا ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو مشاورت میں شامل کیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کہہ چکے ہیں کہ اگرحکومت سنجیدہ ہے تو بانی پی ٹی آئی کے دستخط وہ لیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا کیسز کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کریں گے، حکومت آگے بڑھے گی تو نئے مرحلے کا ہم سوچیں گے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ آئین اور نئے میثاق پر حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
Pages:
[1]