Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 399|Reply: 0

مذاکرات میں بانی کی رہائی یا کیسز کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کریں گے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-27 23:12:08 | Show all posts |Read mode
  حکومت آگے بڑھے گی تو نئے مرحلے کا ہم سوچیں گے: مصطفیٰ نواز کھوکھر

اپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا کیسز کے خاتمے کے مطالبہ نہیں کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کا دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے۔   
پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا

اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔   

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو اور بیان کو ہم نے سنجیدگی سے لیا ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو مشاورت میں شامل کیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کہہ چکے ہیں کہ اگرحکومت سنجیدہ ہے تو بانی پی ٹی آئی کے دستخط وہ لیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا کیسز کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کریں گے، حکومت آگے بڑھے گی تو نئے مرحلے کا ہم سوچیں گے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ آئین اور نئے میثاق پر حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:44 GMT+5 , Processed in 0.047236 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list