slotcosino Publish time 2025-12-27 23:49:07

دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540538_3912694_AKSEA_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے، آل راؤنڈر شاداب خان سری لنکا کے خلاف سیریز میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے نام پر غور کیا جارہا ہے، حارث رؤف جنوبی افریقہ اور ٹرائی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540523_092243_updates.jpg
’مشن مکمل‘، سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں نوجوان کرکٹر معاذ صداقت کو موقع دیے جانے کا امکان ہے، فاسٹ بولر احمد دانیال کی بھی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ کچھ کرکٹرز بی بی ایل میں شرکت جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 3 میچز 7،9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 7 جنوری ہے، ورلڈ کپ کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل آئی سی سی کی اجازت سے ٹیم میں ردو بدل کیا جا سکتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع