slotcosino Publish time 2025-12-27 23:51:08

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540625_6638160_SheikhWaqasAkram_updates.jpgپی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم۔ فوٹو: فائل

اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کو ایک دوغلے پن اور عوام کو بیوقوف بنانے کےلیے استعمال کر رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540606_061816_updates.jpg
سابق رہنماؤں کا پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو رہا کرنے کا مطالبہ

سابق رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات سے پہلے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی سینئر قیادت کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے معافی مانگنے کا مطالبہ حکومت کی سیاسی گھبراہٹ اور فکری دیوالیہ پن ہے، حکمرانوں کو پیشگی شرائط پر مبنی بات چیت کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ حکومت کا انداز سیاسی گھبراہٹ اور فکری دیوالیہ پن کی علامت ہے، پارٹی حکومت سے بات چیت میں شامل نہیں ہوگی۔

اس سے قبل پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں شیخ وقاص نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل دیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540600_052107_updates.jpg
مذاکرات کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس اختیار ہی نہیں تو بات چیت کی ضرورت کیا ہے؟ پی ٹی آئی حکومت سے بات چیت میں شامل نہیں ہوگی۔

دوسری طرف یہ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کی پیشکش پر مذاکرات سے متعلق جواب تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس آج جواب دیں گے۔
Pages: [1]
View full version: پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا