slotcosino Publish time 2025-12-28 00:29:11

میں نے دیپیکا پڈوکون کی خوبصورتی کو ٹارگٹ نہیں کیا، دھروو راٹھی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541152_2136150_dhru_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کا کہنا ہے کہ میری ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے کسی نے دیپیکا پڈوکون کی تصاویر شامل کردی ہیں، جو میری اوریجنل ویڈیو میں موجود نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اصلی ویڈیو نہیں ہے، بلکہ اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-09/1469392_110220_updates.jpg
بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلاکر عوام کو بے وقوف بنارہا ہے، دھروو راٹھی نے چینلز کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا

دھرو راٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بھارتی نیوز چینلز کی خبروں سے متلعق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ساری خبریں جھوٹ تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دھروو راٹھی نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو ایڈیٹڈ ہے، ان کی اصل ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون کی تصاویر شامل نہیں تھیں، بلکہ بعد میں کسی نامعلوم شخص یا گروہ نے ان تصاویر کو ویڈیو میں شامل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھےاس بات کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی کہ دیپیکا پڈوکون پر اس انداز میں حملہ کیوں کیا جا رہا ہے۔

دھروو راٹھی نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر دیپیکا پڈوکون کی کسی حریف اداکارہ کی جانب سے کی جانے والی منفی پی آر مہم ہو سکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519764_080750_updates.jpg
شاہ رخ کیا کریں گے اتنی دولت کا؟ دھروو راٹھی نے ان کی کمائی پر سوال اٹھا دیے

دھرو راٹھی نے کہا کہ اتنے پیسے کا سوچنا بھی مشکل ہے، اگر وہ اتنے پیسوں کو بینک میں بھی رکھتے ہیں تو اس پر انہیں سالانہ 870 کروڑ منافع ملے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خیال رہے کہ دھروو راٹھی نے گزشتہ روز اپنے چینل پر ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے بالی ووڈ کی ’مصنوعی خوبصورتی‘ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اداکاروں کی یہ خوبصورتی خدا کی طرف سے انعام نہیں بلکہ ڈاکٹرز کی جانب سے کی گئی سرجریز کا نمونہ ہے۔

اپنی ویڈیو میں یوٹیوبر نے مختلف سرجریز سے متعلق بھی بتایا تھا جو اکثر اداکار خوبصورت نظر آنے کیلئے کرواتے رہتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539366_060932_updates.jpg
میری 1 ویڈیو 300 کروڑ کی پروپیگنڈا فلم کو بے نقاب کر دیگی: دھرو راٹھی

بھارتی معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی کا کہنا ہے کہ میری ایک یوٹیوب ویڈیو بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلم کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے اپنی نئی ویڈیو میں بالی ووڈ اداکاراؤں کے ’اسکن لائٹننگ ٹریٹمنٹس‘ کے بارے میں تبصرہ کیا اور دیپیکا کے ساتھ بپاشا باسو، شلپا شیٹی، کاجول اور پریانکا چوپڑا کی پہلے اور بعد کی تصاویر دکھائیں۔

جس کے بعد دیپیکا پڈوکون کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر دھروو راٹھی پر تنقید کی جا رہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ دیپیکا کی جلد کبھی زیادہ ڈارک نہیں تھی۔
Pages: [1]
View full version: میں نے دیپیکا پڈوکون کی خوبصورتی کو ٹارگٹ نہیں کیا، دھروو راٹھی