بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کا کہنا ہے کہ میری ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے کسی نے دیپیکا پڈوکون کی تصاویر شامل کردی ہیں، جو میری اوریجنل ویڈیو میں موجود نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اصلی ویڈیو نہیں ہے، بلکہ اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلاکر عوام کو بے وقوف بنارہا ہے، دھروو راٹھی نے چینلز کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا
دھرو راٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بھارتی نیوز چینلز کی خبروں سے متلعق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ساری خبریں جھوٹ تھیں۔
دھروو راٹھی نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو ایڈیٹڈ ہے، ان کی اصل ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون کی تصاویر شامل نہیں تھیں، بلکہ بعد میں کسی نامعلوم شخص یا گروہ نے ان تصاویر کو ویڈیو میں شامل کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھےاس بات کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی کہ دیپیکا پڈوکون پر اس انداز میں حملہ کیوں کیا جا رہا ہے۔
دھروو راٹھی نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر دیپیکا پڈوکون کی کسی حریف اداکارہ کی جانب سے کی جانے والی منفی پی آر مہم ہو سکتی ہے۔
شاہ رخ کیا کریں گے اتنی دولت کا؟ دھروو راٹھی نے ان کی کمائی پر سوال اٹھا دیے
دھرو راٹھی نے کہا کہ اتنے پیسے کا سوچنا بھی مشکل ہے، اگر وہ اتنے پیسوں کو بینک میں بھی رکھتے ہیں تو اس پر انہیں سالانہ 870 کروڑ منافع ملے گا۔
خیال رہے کہ دھروو راٹھی نے گزشتہ روز اپنے چینل پر ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے بالی ووڈ کی ’مصنوعی خوبصورتی‘ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اداکاروں کی یہ خوبصورتی خدا کی طرف سے انعام نہیں بلکہ ڈاکٹرز کی جانب سے کی گئی سرجریز کا نمونہ ہے۔
اپنی ویڈیو میں یوٹیوبر نے مختلف سرجریز سے متعلق بھی بتایا تھا جو اکثر اداکار خوبصورت نظر آنے کیلئے کرواتے رہتے ہیں۔
میری 1 ویڈیو 300 کروڑ کی پروپیگنڈا فلم کو بے نقاب کر دیگی: دھرو راٹھی
بھارتی معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی کا کہنا ہے کہ میری ایک یوٹیوب ویڈیو بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلم کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے۔
انہوں نے اپنی نئی ویڈیو میں بالی ووڈ اداکاراؤں کے ’اسکن لائٹننگ ٹریٹمنٹس‘ کے بارے میں تبصرہ کیا اور دیپیکا کے ساتھ بپاشا باسو، شلپا شیٹی، کاجول اور پریانکا چوپڑا کی پہلے اور بعد کی تصاویر دکھائیں۔
جس کے بعد دیپیکا پڈوکون کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر دھروو راٹھی پر تنقید کی جا رہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ دیپیکا کی جلد کبھی زیادہ ڈارک نہیں تھی۔