گینگسٹر وکاس دوبے کی زندگی پر مبنی ویب سیریز UP 77 پر پابندی کا مطالبہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540244_8916479_up77_updates.jpgدائیں جانب ویب سیریز کا پوسٹر جبکہ بائیں تصویر میں پولیس مقابلے میں مارے گئے گینگسٹر وکاس دوبے—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیادہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز بدنامِ زمانہ پولیس مقابلے میں مارے گئے گینگسٹر وکاس دوبے کی زندگی پر مبنی مبینہ ویب سیریز UP 77کی ریلیز روکنے کی درخواست پر مرکزی حکومت اور فلم سازوں کو نوٹس جاری کر دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکاس دوبے کی بیوہ ریچا دوبے نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سیریز ان کی اور ان کے شوہر کی نجی زندگی کی غلط عکاسی کرتی ہے، یہ ویب سیریز 25 دسمبر کو ویوز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونی ہے۔
دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سچن دتا نے ریچا دوبے کی درخواست پر فوری سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے اور معاملے کی مزید سماعت بدھ (کل) کے لیے مقرر کر دی ہے۔
ریچا دوبے کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے گئے اشتہارات اور ویژولز سے واضح ہے کہ یہ کہانی وکاس دوبے کے مشہورِ زمانہ پولیس انکاؤنٹر پر مبنی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2022-12-15/1170956_024407_updates.jpg
پاکستانی ویب سیریز ’سیوک‘ پر بھارت میں پابندی کیوں عائد کی گئی؟
پاکستانی ویب سیریز ’سیوک‘ نے نشر ہوتے ہی بھارت سمیت دنیا بھر میں ہلچل مچادی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فلم سازوں نے ان کی رضامندی کے بغیر ان کی ازدواجی زندگی کے حساس پہلوؤں کو سنسنی خیز اور ہتک آمیز طریقے سے پیش کیا ہے، جس سے ان کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے گا۔
یاد رہے کہ 8 پولیس اہلکاروں کے قتل کے مرکزی ملزم وکاس دوبے کو 10 جولائی 2020ء کو اتر پردیش پولیس نے ایک مقابلے میں ہلاک کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق اجین سے کانپور لاتے ہوئے پولیس کی گاڑی الٹ گئی تھی، جس کے بعد وکاس نے فرار ہونے کی کوشش کی اور جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔
قبل ازیں چیف جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے کی سربراہی میں بینچ نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسے آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی اجازت دی تھی۔
اگرچہ درخواست گزار نے فوری حکمِ امتناع کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے کہا تھا کہ وہ بدھ کو تمام فریقین کا مؤقف سننے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔
Pages:
[1]