Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 288|Reply: 0

گینگسٹر وکاس دوبے کی زندگی پر مبنی ویب سیریز UP 77 پر پابندی کا مطالبہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-28 03:45:09 | Show all posts |Read mode
  دائیں جانب ویب سیریز کا پوسٹر جبکہ بائیں تصویر میں پولیس مقابلے میں مارے گئے گینگسٹر وکاس دوبے—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز بدنامِ زمانہ پولیس مقابلے میں مارے گئے گینگسٹر وکاس دوبے کی زندگی پر مبنی مبینہ ویب سیریز UP 77  کی ریلیز روکنے کی درخواست پر مرکزی حکومت اور فلم سازوں کو نوٹس جاری کر دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکاس دوبے کی بیوہ ریچا دوبے نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سیریز ان کی اور ان کے شوہر کی نجی زندگی کی غلط عکاسی کرتی ہے، یہ ویب سیریز 25 دسمبر کو ویوز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سچن دتا نے ریچا دوبے کی درخواست پر فوری سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے اور معاملے کی مزید سماعت بدھ (کل) کے لیے مقرر کر دی ہے۔

ریچا دوبے کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے گئے اشتہارات اور ویژولز سے واضح ہے کہ یہ کہانی وکاس دوبے کے مشہورِ زمانہ پولیس انکاؤنٹر پر مبنی ہے۔   
پاکستانی ویب سیریز ’سیوک‘ پر بھارت میں پابندی کیوں عائد کی گئی؟

پاکستانی ویب سیریز ’سیوک‘ نے نشر ہوتے ہی بھارت سمیت دنیا بھر میں ہلچل مچادی ہے۔    

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فلم سازوں نے ان کی رضامندی کے بغیر ان کی ازدواجی زندگی کے حساس پہلوؤں کو سنسنی خیز اور ہتک آمیز طریقے سے پیش کیا ہے، جس سے ان کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے گا۔

یاد رہے کہ 8 پولیس اہلکاروں کے قتل کے مرکزی ملزم وکاس دوبے کو 10 جولائی 2020ء کو اتر پردیش پولیس نے ایک مقابلے میں ہلاک کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق اجین سے کانپور لاتے ہوئے پولیس کی گاڑی الٹ گئی تھی، جس کے بعد وکاس نے فرار ہونے کی کوشش کی اور جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔

قبل ازیں چیف جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے کی سربراہی میں بینچ نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسے آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی اجازت دی تھی۔

اگرچہ درخواست گزار نے فوری حکمِ امتناع کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے کہا تھا کہ وہ بدھ کو تمام فریقین کا مؤقف سننے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:29 GMT+5 , Processed in 0.046464 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list