یوکرین میں امن کی جانب بڑھ رہے ہیں، ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1541934_2990863_U_S_-President-Donald-Trump-and-Ukrainian-President-Volodymyr-Zelensky_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین امن منصوبے پر آگے بڑ رہے ہیں، تاہم ابھی کچھ اہم معاملات طے ہونا باقی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین کے ہم منصب سے فلوریڈا میں ہونے والی ملاقات کے بعد اسے تعمیری اور بہترین قرار دیا ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر نے بھی اس ملاقات کے حوالے سے اسے بہترین قرار دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1541763_124330_updates.jpg
زیلنسکی امریکی صدر سے ملاقات کیلئے فلوریڈا پہنچ گئے
یوکرینی صدر زیلنسکی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے فلوریڈا کے ریزورٹ مارا لاگو پہنچ گئے، ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ 20 نکاتی امن منصوبے پر 90 فیصد اتفاق ہوگیا ہے، جبکہ امریکی صدر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یوکرین کو درکار حفاظتی ضمانتوں پر 95 فیصد اتفاق کے قریب ہیں۔
امریکی صدر نے بتایا ہے کہوہ آج یورپی رہنماؤں سے اس معاملے پر گفتگو کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ روسی صدر پیوٹن امن کے کے لیے سنجیدہ ہیں۔
Pages:
[1]