میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ غیر تسلی بخش قرار، ڈی میرٹ پوائنٹ مل گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542001_8608571_m_updates.jpgفائل فوٹوانگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 2 دن میں ختم ہونے پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔ آئی سی سی نے وینیو کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ میں آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایم سی جی کی پچ کو بیٹ اور بال میں توازن نہ ہونے کی وجہ سے غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔
آئی سی سی میچ ریفری جیف کرو کا کہنا ہے کہ ایم سی جی کی پچ بالروں کے فائدے میں بہت زیادہ تھی، پہلے روز 20 اور دوسرے روز 16 وکٹیں گریں، میچ میں کوئی بھی بیٹر نصف سنچری نہ بنا سکا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541455_031648_updates.jpg
کرکٹ آسٹریلیا کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ نے کتنا نقصان پہنچایا تفصیلات سامنے آ گئیں
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن ٹکٹ کی مد میں 10 ملین ڈالرز کی آمدن متوقع تھی: آسٹریلوی میڈیاhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جیف کرو نے کہا کہ گائیڈ لائنز کے مطابق پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے اور وینیو کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ ایم سی جی میں کھیلا گیا تھا، چوتھے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ صرف دو روز میں ہوگیا تھا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن ٹکٹ کی مد میں 10 ملین ڈالرز کی آمدن متوقع تھی۔ ٹیسٹ دوسرے دن ختم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 ملین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔
90 ہزار سے زائد شائقین کو تیسرے روز کی ٹکٹس ری فنڈ کیے جائیں گے، متعدد شائقین نے چوتھے روز کے لیے بھی ٹکٹس خرید رکھے تھے۔
Pages:
[1]