Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 72|Reply: 0

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ غیر تسلی بخش قرار، ڈی میرٹ پوائنٹ مل گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-29 20:01:19 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 2 دن میں ختم ہونے پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔ آئی سی سی نے وینیو کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایم سی جی کی پچ کو بیٹ اور بال میں توازن نہ ہونے کی وجہ سے غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی میچ ریفری جیف کرو کا کہنا ہے کہ ایم سی جی کی پچ بالروں کے فائدے میں بہت زیادہ تھی، پہلے روز 20 اور دوسرے روز 16 وکٹیں گریں، میچ میں کوئی بھی بیٹر نصف سنچری نہ بنا سکا۔    
کرکٹ آسٹریلیا کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ نے کتنا نقصان پہنچایا تفصیلات سامنے آ گئیں

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن ٹکٹ کی مد میں 10 ملین ڈالرز کی آمدن متوقع تھی: آسٹریلوی میڈیا    

جیف کرو نے کہا کہ گائیڈ لائنز کے مطابق پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے اور وینیو کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ ایم سی جی میں کھیلا گیا تھا، چوتھے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ صرف دو روز میں ہوگیا تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن ٹکٹ کی مد میں 10 ملین ڈالرز کی آمدن متوقع تھی۔ ٹیسٹ دوسرے دن ختم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 ملین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔

90 ہزار سے زائد شائقین کو تیسرے روز کی ٹکٹس ری فنڈ کیے جائیں گے، متعدد شائقین نے چوتھے روز کے لیے بھی ٹکٹس خرید رکھے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:13 GMT+5 , Processed in 0.087851 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list