slotcosino Publish time 2025-12-30 01:13:14

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق کردی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542052_4366569_abuobaida_updates.jpg

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ترجمان ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔

فلسطینی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ اور غزہ میں تنظیم کے سربراہ محمد سنوار رواں برس اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران شہید ہو گئے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-25/1434809_082844_updates.jpg
یحییٰ سنوار کی غزہ میں لڑنے اور اسرائیلی فوج کے ٹینک کے قریب ہونے کی نئی ویڈیو جاری

شہید یحییٰ سنوار کی وہ نادر ویڈیوز بھی دکھائی گئی ہیں، جن میں وہ رفح اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی فورسز کے خلاف فوجی آپریشنز کی قیادت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج نے اگست میں غزہ میں بمباری کرکے ابوعبیدہ کو زخمی کردیا تھا اور وہ دوران علاج زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

بیان میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ رَفَح بریگیڈ کے سربراہ محمد شبانہ، اور تنظیم کے دو دیگر رہنما، حکام العیسیٰ اور رائد سعد بھی شہید ہوگئے ہیں۔ حماس نے ان شہادتوں کو اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-08/1429054_092539_updates.jpg
یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت سامنے آگئی

القدس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجی کی شناخت ظاہر کی ہے ۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے مئی میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے محمد سنوار کو قتل کر دیا ہے، جو سابق حماس رہنما یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی تھے۔ تین ماہ بعد اسرائیل نے ابو عبیدہ کے مارے جانےکا بھی اعلان کیا تھا۔

ابو عبیدہ کا آخری بیان ستمبر کے اوائل میں سامنے آیا تھا، جب اسرائیل نے غزہ شہر میں نئی فوجی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے علاقے کو جنگی زون قرار دیا اور بڑے پیمانے پر رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں، جس کے باعث فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-30/1436443_061505_updates.jpg
اسرائیلی یرغمالیوں کو شہید یحییٰ سنوار کے گھر کے باہر سے رہا کیا گیا

بڑی تعداد میں لوگ خان یونس کے اس علاقے میں جمع ہوئے، جسے اسٹریٹ 5 کے نام سے جانا جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ابو عبیدہ حماس کی ایک نمایاں آواز سمجھے جاتے تھے اور میدانِ جنگ کی صورتحال، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق بیانات جاری کرتے رہے، خصوصاً اس مختصر جنگ بندی کے دوران جسے بعد میں اسرائیل کی جانب سے ختم کر دیا گیا۔

محمد سنوار اور ابو عبیدہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جن کی شہادت کی گزشتہ دو برسوں میں اسرائیل نے تصدیق کی ہے۔

اس فہرست میں حماس کے کئی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قائدین شامل ہیں، جن میں سابق سیاسی سربراہ یحییٰ سنوار، عسکری کمانڈر محمد الضیف اور سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ شامل ہیں، جنہیں تہران میںشہید کیا گیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق کردی