بگ بیش لیگ، ہوبارٹ ہریکینز نے میلبرن رینیگیڈز کو 4 وکٹ سے ہرا دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542079_9906534_HH_updates.jpgبگ بیش ٹی20 لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز نے میلبرن رینیگیڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میلبرن رینیگیڈز کیلئے کھیلنے والے پاکستان کے اسٹار کھلاڑی محمد رضوان 16رنز بناکر آؤٹ ہوئے، حسان خان نے 4 رنز بنانے کے ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541754_111804_updates.jpg
بگ بیش لیگ، میلبرن اسٹارز نے سڈنی تھنڈرز کو ہرا دیا
بگ بیش ٹی 20 لیگ (بی بی ایل) میں حارث رؤف کی میلبرن اسٹارز نے شاداب خان کی سڈنی تھنڈرز کو 9 وکٹ سے ہرادیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں میلبرن رینیگیڈز نے ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف پہلے بیٹنگ میں 9وکٹ پر 162رنز اسکور کئے۔
اولیور پیک نے 29، جوش براؤن اور ٹم سائفرٹ نے 26، 26رنز بنائے، ول سدرلینڈ نے 17 رنز اسکور کئے جبکہ پاکستان کے اسٹار بیٹر محمد رضوان نے 16 رنز بنائے، حسان خا ن چار رنز اسکور کرسکے۔
جواب میں ہوبارٹ ہریکینز نے ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصا ن پر حاصل کرلیا، میتھیو وارڈ نے 43 اور ٹم وارڈ نے 30 رنز بنائے، ایڈم زمپا نے 3 اور حسان نے 1 وکٹ حاصل کی۔
Pages:
[1]