افغان طالبان نے اہم تاریخی اور سیاسی کتب پر پابندی لگا دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542564_860832_07_updates.jpgفوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیاافغان طالبان نے اہم تاریخی اور سیاسی کتب پر پابندی لگا دی۔
افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق سینکڑوں کتب ممنوع قرار، تعلیمی اور فکری آزادی مخدوش ہے، خواتین اور ایرانی مصنفین کی کتب بھی ممنوع فہرست میں شامل ہیں۔
افغانستان اینالسٹ نیٹورک کے مطابق طالبان نے یونیورسٹی کی 670 سے زائد نصابی اور سینکڑوں عوامی کتب پر پابندی لگا دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540539_105708_updates.jpg
افغان طالبان رجیم نے افغانستان کی معیشت کو تباہ کردیا: اقوام متحدہ
رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے بغیر افغان طالبان رجیم کی کوئی مالی و قانونی حیثیت نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں 60 فیصد لڑکیوں سمیت 21 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچے اسکول سے باہر ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی 2.2 ملین نوجوان خواتین ثانوی تعلیم سے محروم رہیں۔
Pages:
[1]