ٹک ٹاک لائیو اسٹریم کے دوران حادثہ، امریکی خاتون پر قتل کا مقدمہ درج
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542563_6061720_7_updates.jpgتصاویر:بین الاقوامی میڈیاامریکی ریاست الینوائے میں ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کے دوران پیش آنے والے ہلاکت خیز حادثے کے بعد پولیس نے ایک خاتون ڈرائیور پر قتلِ خطا کا مقدمہ درج کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زایون پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر ٹی ٹائم کے نام سے مشہور ٹک ٹاک اسٹریمر ٹائنیشا مک کارٹی وروٹن پر دو سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جس میں لاپرواہی سے قتل اور مواصلاتی ڈیوائس کے غلط استعمال کے نتیجے میں موت واقع ہونا شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹائنیشا مک کارٹی وروٹن گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کر رہی ہیں۔ اسی دوران ایک زور دار آواز آتی ہے، ویڈیو میں موجود ایک بچہ سوال کرتا ہے، یہ کیا تھا؟ جس پر خاتون جواب دیتی ہیں، میں نے کسی کو ٹکر مار دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-15/1471217_110503_updates.jpg
میکسیکو: ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل
یہ واقعہ ایک مشتبہ فیمیسائیڈ (Femicide) ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کے مطابق سگنل بند ہونے کے باوجود نہ تو گاڑی کی رفتار کم کی گئی اور نہ ہی راستہ بدلنے کی کوشش کی گئی، حادثے میں 53 سالہ ڈیرن لوکاس شدید زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
تاہم، ٹائنیشا مک کارٹی وروٹن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شواہد ثابت کریں گے کہ یہ واقعہ ایک حادثہ تھا۔
پولیس کے مطابق ٹائنیشا مک کارٹی وروٹن کو ابتدائی قانونی شرائط کے تحت رہا کر دیا گیا ہےجبکہ مقدمے کی مزید سماعت کے لیے انہیں دوبارہ عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔
Pages:
[1]