Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 189|Reply: 0

ٹک ٹاک لائیو اسٹریم کے دوران حادثہ، امریکی خاتون پر قتل کا مقدمہ درج

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2025-12-31 18:49:17 | Show all posts |Read mode
  تصاویر:بین الاقوامی میڈیا

امریکی ریاست الینوائے میں ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کے دوران پیش آنے والے ہلاکت خیز حادثے کے بعد پولیس نے ایک خاتون ڈرائیور پر قتلِ خطا کا مقدمہ درج کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زایون پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر ٹی ٹائم کے نام سے مشہور ٹک ٹاک اسٹریمر ٹائنیشا مک کارٹی وروٹن پر دو سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جس میں لاپرواہی سے قتل اور مواصلاتی ڈیوائس کے غلط استعمال کے نتیجے میں موت واقع ہونا شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹائنیشا مک کارٹی وروٹن گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کر رہی ہیں۔ اسی دوران ایک زور دار آواز آتی ہے، ویڈیو میں موجود ایک بچہ سوال کرتا ہے، یہ کیا تھا؟ جس پر خاتون جواب دیتی ہیں، میں نے کسی کو ٹکر مار دی ہے۔   
میکسیکو: ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل

یہ واقعہ ایک مشتبہ فیمیسائیڈ (Femicide) ہے   

پولیس کے مطابق سگنل بند ہونے کے باوجود نہ تو گاڑی کی رفتار کم کی گئی اور نہ ہی راستہ بدلنے کی کوشش کی گئی، حادثے میں 53 سالہ ڈیرن لوکاس شدید زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

تاہم، ٹائنیشا مک کارٹی وروٹن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شواہد ثابت کریں گے کہ یہ واقعہ ایک حادثہ تھا۔  

پولیس کے مطابق ٹائنیشا مک کارٹی وروٹن کو ابتدائی قانونی شرائط کے تحت رہا کر دیا گیا ہے  جبکہ مقدمے کی مزید سماعت کے لیے انہیں دوبارہ عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:18 GMT+5 , Processed in 0.046719 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list