لندن کی ٹرین میں بھارتی شخص کی سموسے بیچتے ویڈیو وائرل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542581_1480070_News5_updates.jpgاسکرین گریب
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی شخص کو لندن کی انڈرگراؤنڈ ٹرین میں سموسے فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹرین میں سموسے بیچنے والا یہ شخص لندن میں قائم ایک بہاری سموسہریسٹورنٹ کا مالک ہے جس نے غالباً اپنی سیل بڑھانے کی غرض سے یہ ویڈیو بنائی ہے۔
ویڈیو میں بھارتی شخص کو روایتی بھارتی لباس میں سموسوں کی ٹرے اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں اس شخص کا کہنا ہے کہ ’یہاں کہ لوگ اب کراسان نہیں بلکہ بہاری کے سموسے کھائیں گے۔‘
ویڈیو میں اس شخص سے صرف بھارتی شہریوں کو ہی سموسے خریدتے اور کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام پر صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
کچھ صارفین نے اسے بھارتیوں کے لیے ’شرمندگی کا باعث ‘ عمل قرار دیا ہے جبکہ بعض نے اسے دلچسپ اور منفرد اندازکہا ہے۔
Pages:
[1]