سال نو پر لاقانونیت میں ملوث افراد کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑیں گے: کراچی پولیس چیف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542601_9375257_12_updates.jpg—فائل فوٹوکراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں سال نو پر لاقانونیت میں ملوث افراد کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑیں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سال نو کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کر رہے ہیں۔ ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ اور قانون شکنی کی اجازت نہیں۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ فائرنگ پر مقدمہ ہوائی فائرنگ کا نہیں بلکہ اقدام قتل کا درج کیا جائے گا، کوئی علاقہ بند نہیں کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542430_021121_updates.jpg
نئے سال کے جشن کی تیاری، مری میں دفعہ 144 کا نفاذ
مری میں دفعہ 144 کا نافذ کردی گئی، اگلے دو روز مری مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہو گی، بیچلر ٹورسٹ مری مال روڈ کے سوا دیگر مقامات پر جا سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانگی بہتر رکھنے کے لیے پولیس تعینات ہو گی،کراچی میں حفاظتی انتظامات کے لیے 6 ہزار اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ ہے کراچی کو کرائم فری زون بنائیں۔
Pages:
[1]