آپ کے بغیر گزرے 5 سال لاکھوں برس لگتے ہیں، منال خان کا والد کیلئے جذباتی پیغام
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542621_1428201_minal_updates.jpgفوٹو: انسٹاگرام / منال خانپاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ان کی تصویر کے ساتھ جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ بہنیں منال خان اور ایمن خان کے والد مبین خان 31 دسمبر 2020ء کو انتقال کر گئے تھے، ان کے والد کو گزرے آج پورے 5 سال ہوگئے ہیں، اداکارہ نے انہیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2020-12-31/865722_015435_updates.jpg
ایمن اور منال کے والد انتقال کر گئے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ بہنیں منال خان اور ایمن خان کے والد مبین خان انتقال کر گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر والد کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے منال خان نے کہا کہ والد کے بغیر گزرا ہر لمحہ ایک طویل صدی کی مانند محسوس ہوتا ہے۔
منال خان نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے بغیر گزرے 5 سال لاکھوں برس لگتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس کہنے کو بے شمار باتیں اور ان گنت کہانیاں ہیں، مگر وہ سب دلمیں محفوظ رکھتے ہوئے اس امید پر چھوڑ رہی ہوں کہ ایک دن آپ سےدوبارہ ملاقات ہوگی اور سب کچھ کہہ سکوں گی۔
Pages:
[1]