ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے طلاق پر خاموشی توڑ دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542583_1713280_10_updates.jpgفائل فوٹوزبھارتی اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا نے حالیہ انٹرویو میں اپنی طلاق اور بطور خاتون معاشرتی دباؤ پر کھل کر بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مجھے اپنے فیصلوں پر کوئی پچھتاوا نہیں۔
انٹرویو کے دوران 52 سالہ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے انکشاف کیا کہ ارباز خان سے علیحدگی کے وقت مجھے خاندان، دوستوں اور عوام کی جانب سے شدید تنقید اور سوالات کا سامنا کرنا پڑا،اُس مرحلے پر میری زندگی کے ہر فیصلے کو کڑی تنقید سے گزرنا پڑا۔
ملائکہ اروڑا نے کہا کہ اس وقت میرے ہر انتخاب پر سوال اٹھائے گئے، مگر مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے فیصلوں کا ساتھ دیا، مجھے کسی بات کا کوئی افسوس نہیں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ اگرچہ میں اُس وقت یہ نہیں جانتی تھی کہ آگے کیا کرنا ہے، لیکن مجھے اس بات کا یقین تھا کہ یہ قدم میری خوشی کے لیے ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے خوش رہنا اہم تھا، لوگ یہ بات نہیں سمجھتے اور کہتے ہیں کہ اپنی خوشی کو کیسے ترجیح دی جا سکتی ہے؟ مگر میں اکیلے رہنے میں بھی مطمئن تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534516_084644_updates.jpg
طلاق کے بعد مرد کو آدھی عمر والی سے شادی کر کے تعریف، عورت کو تنقید ملتی ہے: ملائکہ اروڑا
بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے طلاق اور دوبارہ شادی کے موضوع پر مردوں اور عورتوں کے درمیان اختیار کیے جانے والے دہرے معیار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
معاشرے کے دوہرے معیار پر بات کرتے ہوئے ملائکہ نے کہا کہ مردوں اور عورتوں کے آگے بڑھنے کو یکساں نظر سے نہیں دیکھا جاتا، بدقسمتی سے مردوں سے کبھی یہ سوالات نہیں کیے جاتے، کسی حد تک یہ مان لیا جاتا ہے کہ ہم ایک پدرشاہی معاشرے میں رہتے ہیں اور یہاں معاملات ایسے ہی ہوتے ہیں۔
محبت اور شادی سے متعلق اپنے موجودہ مؤقف پر بات کرتے ہوئے ملائکہ اروڑا نے کہا کہ میں فی الحال کسی رشتے کی تلاش میں نہیں، تاہم اگر قسمت میں ہوا تو میں اسے خوش آئند سمجھوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں مطمئن ہوں، اگر محبت یا شادی دوبارہ ہونی ہے تو ٹھیک ہے، ورنہ بھی میں خوش ہوں۔
ملائکہ اروڑا نے نوجوان خواتین کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بہت کم عمری میں شادی نہ کریں اور رشتہ قائم کرنے سے پہلے مالی اور جذباتی طور پر خود مختار بنیں۔
واضح رہے کہ ملائکہ اور ارباز خان کی شادی تقریباً دو دہائیوں پر محیط رہی اور دونوں نے مئی 2017 میں باضابطہ طور پر طلاق لے لی تھی۔
Pages:
[1]