Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 672|Reply: 0

ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے طلاق پر خاموشی توڑ دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2026-1-1 04:36:09 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹوز

بھارتی اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا نے حالیہ انٹرویو میں اپنی طلاق اور بطور خاتون معاشرتی دباؤ پر کھل کر بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مجھے اپنے فیصلوں پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

انٹرویو کے دوران 52 سالہ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے انکشاف کیا کہ ارباز خان سے علیحدگی کے وقت مجھے خاندان، دوستوں اور عوام کی جانب سے شدید تنقید اور سوالات کا سامنا کرنا پڑا،  اُس مرحلے پر میری زندگی کے ہر فیصلے کو کڑی تنقید سے گزرنا پڑا۔

ملائکہ اروڑا نے کہا کہ اس وقت میرے ہر انتخاب پر سوال اٹھائے گئے، مگر مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے فیصلوں کا ساتھ دیا، مجھے کسی بات کا کوئی افسوس نہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اگرچہ میں اُس وقت یہ نہیں جانتی تھی کہ آگے کیا کرنا ہے، لیکن مجھے اس بات کا یقین تھا کہ یہ قدم میری خوشی کے لیے ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے خوش رہنا اہم تھا، لوگ یہ بات نہیں سمجھتے اور کہتے ہیں کہ اپنی خوشی کو کیسے ترجیح دی جا سکتی ہے؟ مگر میں اکیلے رہنے میں بھی مطمئن تھی۔   
طلاق کے بعد مرد کو آدھی عمر والی سے شادی کر کے تعریف، عورت کو تنقید ملتی ہے: ملائکہ اروڑا

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے طلاق اور دوبارہ شادی کے موضوع پر مردوں اور عورتوں کے درمیان اختیار کیے جانے والے دہرے معیار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔   

معاشرے کے دوہرے معیار پر بات کرتے ہوئے ملائکہ نے کہا کہ مردوں اور عورتوں کے آگے بڑھنے کو یکساں نظر سے نہیں دیکھا جاتا، بدقسمتی سے مردوں سے کبھی یہ سوالات نہیں کیے جاتے، کسی حد تک یہ مان لیا جاتا ہے کہ ہم ایک پدرشاہی معاشرے میں رہتے ہیں اور یہاں معاملات ایسے ہی ہوتے ہیں۔

محبت اور شادی سے متعلق اپنے موجودہ مؤقف پر بات کرتے ہوئے ملائکہ اروڑا نے کہا کہ میں فی الحال کسی رشتے کی تلاش میں نہیں، تاہم اگر قسمت میں ہوا تو میں اسے خوش آئند سمجھوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں مطمئن ہوں، اگر محبت یا شادی دوبارہ ہونی ہے تو ٹھیک ہے، ورنہ بھی میں خوش ہوں۔

ملائکہ اروڑا نے نوجوان خواتین کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بہت کم عمری میں شادی نہ کریں اور رشتہ قائم کرنے سے پہلے مالی اور جذباتی طور پر خود مختار بنیں۔

واضح رہے کہ ملائکہ اور ارباز خان کی شادی تقریباً دو دہائیوں پر محیط رہی اور دونوں نے مئی 2017 میں باضابطہ طور پر طلاق لے لی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:14 GMT+5 , Processed in 0.045531 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list