بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کی میچ وننگ ففٹی، سڈنی سکسرز 6 وکٹوں سے کامیاب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542878_8588097_%D8%A8%D8%A7%D8%A8%D8%B1_updates.jpgفوٹو: بشکریہ کرک انفوبگ بیش لیگ کے میچ میں بابراعظم نے سڈنی سکسرزکی طرف سے کھیلتے ہوئے میچ وننگ ففٹی اسکور کی اور اپنی ٹیم کو اہم فتح سے ہم کنار کیا۔
میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں سڈنی سکسرز نے میلبرن رینی گیڈز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
سڈنی سکسرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے قومی کرکٹر بابرا عظم نے 46 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542837_110343_updates.jpg
بابر اور رضوان نیو ایئر ایک ساتھ منانے کے بعد گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے حریف بن گئے
بابر اعظم اور محمد رضوان نے میلبرن میں ایک ساتھ نیو ایئر منایا جہاں دونوں کرکٹرز نے فائر ورکس دیکھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سڈنی سکسرزکے جوئل ڈیوس 15 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
اس سے قبل میلبرن رینی گیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے تھے۔
میلبرن رینی گیڈزکی جانب سے جوش برؤن نے 43، حسان خان نے 39 اور جیک فریزر نے 38 رنز اسکور کیے جبکہ محمد رضوان صرف 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
Pages:
[1]