ندیم نانی والا نے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ سے پردہ اُٹھا دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542839_3947787_%D8%A8%D9%85%D8%AF%D8%B3_updates.jpg— فائل فوٹوٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے حالیہ انٹرویو میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی گرفتاری کا ذمہ دار سوشل میڈیا پرسنیلٹی ڈاکٹر عفان قیصر کو ٹھہرا دیا۔
حال ہی میں ندیم نانی والا نے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ این سی سی آئی اے کے حکام نے ڈاکٹر عفان قیصر کے ذریعے مجھے ایک ڈیل بھیجی۔ وہ ایک نہایت خطرناک شخص ہے جس نے وہ لنکس فراہم کیے جن کی بنیاد پر ڈکی بھائی کی گرفتاری عمل میں آئی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542590_015011_updates.jpg
رجب بٹ نے اپنی ہوش رُبا کمائی سے پردہ اُٹھا دیا
قانونی تنازعات کا نشانہ بننے والے پاکستانی ٹک ٹاکر راجاب بٹ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ہوش رُبا کمائی سے پردہ اُٹھا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عفان قیصر نےایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے چوہدری سرفراز کو ڈکی بھائی کی دولت کی تفصیلات دیں اور کہا کہ چوہدری صاحب، اصل امیر آدمی ڈکی ہے، اس سے اپنا حصہ لیں۔ اسی نے سسٹرولوجی اور مجھے بھی ڈیل بھجوائی۔
ٹک ٹاکر کے مطابق ہمارے پاس اس کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں، جو ہم مناسب وقت پر سامنے لائیں گے۔ وہ ایک منافق شخص ہے جو حالات کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتا ہے اور انہیں مذہبی رنگ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
ندیم نانی والا نے مزید دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عفان قیصر پہلے سے ہی معروف پاکستانی یوٹیوبرز کے خلاف تھے اور ویوز حاصل کرنے کے لیے ان پر تنقید کیا کرتے تھے۔
یہ انکشافات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اس معاملے پر بحث چھیڑ گئی ہے، جبکہ عوام کی نظریں اب آئندہ قانونی پیش رفت پر مرکوز ہیں۔
Pages:
[1]