slotcosino Publish time 2026-1-1 22:06:52

2025 کے دوران ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی موثر کارروائیاں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542908_1108248_paa_updates.jpgفوٹو: پی اے اے

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے 2025 میں ہوائی اڈوں پر اسمگلنگ کے خلاف موثر کارروائیاں کیں۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق سال 2025 کے دوران مختلف کارروائیوں میں 118 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں، جس میں 26 ہزار 863 کلو ہیروئن، 88.7 کلوگرام چرس اور آئس شامل ہے۔

اس دوران قیمتی دھاتوں کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 98.5 کلو سونا برآمد کیا گیا، جس کی مالیت تقریباً 2 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران19 لاکھ ڈالر سمیت بھاری غیرملکی کرنسی ضبط کی گئی، جس کی مجموعی مالیت 1 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
Pages: [1]
View full version: 2025 کے دوران ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی موثر کارروائیاں