منیجر انجم سعید کو ہاکی ٹیم کیساتھ آسٹریلیا نہ بھیجنے کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542915_218362_anjum-saeed_updates.jpgمنیجر پاکستان ہاکی فیڈریشن، منیجر انجم سعید۔فوٹو: سوشل میڈیاپاکستان ہاکی فیڈریشن نے منیجر انجم سعید کو ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ طاہر زمان ہی کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر کی ذمہ داریاں بھی طاہر زمان سنبھالیں گے، انجم سعید سیٹ اپ کا حصہ رہیں گے لیکن آسٹریلیا کے دورے پر نہیں جائیں گے۔
پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے بعد ارجنٹائن سے واپسی کے دوران انجم سعید نے جہاز میں سگریٹ نوشی کی تھی، وہ ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے تھے انہیں مبینہ طور پر برازیل میں روک لیا گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1538985_081257_updates.jpg
پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر انجم سعید کی وطن واپسی پر جہاز میں سگریٹ نوشی کی تردید
ذرائع کے مطابق ارجنٹینا سے وطن واپسی پر ٹرانزٹ کے لیے جہاز ایک دوسرے ایئرپورٹ پر رُکا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انجم سعید نے جہاز میں سگریٹ نوشی کے الزام کی تردید کی تھی۔ تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرو ہاکی ہاکی کا دوسرا مرحلہ 10 سے 15 فروری تک ہوبارٹ آسٹریلیا میں ہو گا، جس میں میزبان آسٹریلیا پاکستان اور جرمنی آمنے سامنے ہوں گے۔
پرو ہاکی لیگ کی تیاری کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 5 جنوری سے شروع ہو گا۔
Pages:
[1]