Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 264|Reply: 0

منیجر انجم سعید کو ہاکی ٹیم کیساتھ آسٹریلیا نہ بھیجنے کا فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2026-1-2 02:42:07 | Show all posts |Read mode
  منیجر پاکستان ہاکی فیڈریشن، منیجر انجم سعید۔فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے منیجر انجم سعید کو ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ طاہر زمان ہی کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر کی ذمہ داریاں بھی طاہر زمان سنبھالیں گے، انجم سعید سیٹ اپ کا حصہ رہیں گے لیکن آسٹریلیا کے دورے پر نہیں جائیں گے۔

پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے بعد ارجنٹائن سے واپسی کے دوران انجم سعید نے جہاز میں سگریٹ نوشی کی تھی، وہ ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے تھے انہیں مبینہ طور پر برازیل میں روک لیا گیا تھا۔   
پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر انجم سعید کی وطن واپسی پر جہاز میں سگریٹ نوشی کی تردید

ذرائع کے مطابق ارجنٹینا سے وطن واپسی پر ٹرانزٹ کے لیے جہاز ایک دوسرے ایئرپورٹ پر رُکا۔   

انجم سعید نے جہاز میں سگریٹ نوشی کے الزام کی تردید کی تھی۔ تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرو ہاکی ہاکی کا دوسرا مرحلہ 10 سے 15 فروری تک ہوبارٹ آسٹریلیا میں ہو گا، جس میں میزبان آسٹریلیا پاکستان اور جرمنی آمنے سامنے ہوں گے۔

پرو ہاکی لیگ کی تیاری کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 5 جنوری سے شروع ہو گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:23 GMT+5 , Processed in 0.048794 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list