ایکس اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے نریندر مودی کو ان پڑھ اور احمق قرار دے دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543121_8924096_modi_updates.jpgفائل فوٹوبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
ان دنوں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لے کر ایک دلچسپ تجربہ سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔
ایکس کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک (Grok) نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو ان پڑھ اور احمق قرار دے دیا ہے۔
معاملہ کچھ یہ ہے کہ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک صارف کی جانب سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں نریندر مودی، کانگریس رہنما راہول گاندھی اور بھارتی لوک سبھا (ایوان زیریں) کے اسپیکر موجود تھے۔
ایک صارف کی جانب سے ایکس کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک کو ٹیگ کر کے کہا گیا کہ اس تصویر میں سے ان پڑھ شخص کو ہٹادو۔ اس مطالبے پر جواب میں گروک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تصویر سے ہٹادیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543121_8053024_0_updates.jpg
اسی طرح اسی پوسٹ میں ایک اور صارف نے گروک سے فرمائش کی کہ تصویر میں سے احمق شخص کو ہٹادو۔ اس بار بھی گروک نے مودی کو ہٹا کر تصویر پیش کردی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543121_2323618_2_updates.jpg
بعدازاں یہ سارا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین کے اس حوالے سے دلچسپ تبصرے اب بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب نریندر مودی کے حامی ایکس سے ناراض بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
Pages:
[1]