slotcosino Publish time 2026-1-3 20:57:05

جوئے کی پروموشن کا کیس، ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان 16 جنوری کو فرد جرم کیلئے طلب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543486_2906011_12_updates.jpg—فائل فوٹو

ضلع کچہری لاہور نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان کو 16 جنوری کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔

ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف جوئے کی پروموشن کے مقدمے پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کی۔ جس میں ڈکی بھائی، اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کر دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ اپنے چینل سے وی لاگنگ کریں گے تو وہ جرم تصور ہوگا۔

سعد الرحمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا یوٹیوب چینل اس وقت این سی سی آئی اے کے قبضے میں ہے جبکہ جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوئیں وہ ایڈیٹر کے اکاؤنٹ سے کی گئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531443_032036_updates.jpg
گیمبلنگ ایپ اسکینڈل، ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے جوئے کی اپلیکشنز کی پرموشن کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس کا مطلب ہے کوئی ایڈیٹر غیرقانونی طور پر چینل تک رسائی حاصل کیے ہوئے ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ یہ معاملہ توہینِ عدالت کے زمرے میں بھی آتا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ اس سمت میں جائیں۔

عدالت نے واضح ہدایت دی کہ اگر اس چینل سے کوئی ویڈیو اپ لوڈ یا وی لاگنگ کرنی ہے تو پیشگی اجازت لینا لازمی ہو گی۔

سعد الرحمان نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بیان حلفی دیا تھا میرے نزدیک وہی اجازت دی تھی، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ خود سے کیسے خود کو اجازت دے سکتے ہیں؟ اجازت صرف عدالت دیتی ہے۔ پراسیکیوشن بھی آپ کے وی لاگ سے خوش نہیں ہے۔

سعد الرحمان کے وکیل نے کہا کہ ہمیں نہیں سمجھ آرہی کہ ہم کس چیز کی اجازت لیں، ہم تو اپنے چینل پر وی لاگ کر ہی نہیں رہے۔

واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے کا چالان پیش کر رکھا ہے۔
Pages: [1]
View full version: جوئے کی پروموشن کا کیس، ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان 16 جنوری کو فرد جرم کیلئے طلب