slotcosino Publish time 2025-10-15 03:24:18

کراچی میں پریڈی سے 2 بہنیں اغوا، مقدمے میں اسکول ٹیچر نامزد

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519496_5226108_GirlKidnap_updates.jpg

کراچی میں پریڈی کے علاقے سے 2 بہنیں اغوا ہوگئیں، درج مقدمے میں اسکول ٹیچر کو نامزد کیا گیا ہے۔

مغوی بہنوں کے والد نے کہا ہے کہ واقعہ 11 اکتوبر کو پیش آیا، جس کا مقدمہ 13 اکتوبر کو درج کرایا گیا۔

والد نے مزید کہا کہ 15 اور 7 سال عمر کی میری دو بیٹیاں استانی کے گھر گئی تھیں، واپس نہ آنے پر معلوم کیا تو استانی نے بتایا انہیں چھٹی دے دی گئی تھی۔

والد نے یہ بھی کہا کہ اسکول کے ایک دوسرے ٹیچر دونوں بچیوں کو مہنگے تحائف دیتے تھے، وہ اسکول وین کے باوجود کبھی دونوں بچیوں کو اپنی گاڑی میں گھر چھوڑتے تھے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی میں پریڈی سے 2 بہنیں اغوا، مقدمے میں اسکول ٹیچر نامزد