برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن اور سپاہی سمیت 3 شہید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543535_3360611_ispr01_updates.jpgفوٹو: آئی ایس پی آربرزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق برزل پاس میں برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برف کا تودہ گرا، شہید ہونے والوں میں کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹرشہری عیسٰی شامل ہیں۔ برف ہٹانے کا آپریشن کیپٹن اسمد کی زیر نگرانی ہورہا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 28 سالہ کیپٹن اسمد کا تعلق لاہور اور سپاہی رضوان کا تعلق اٹک سے تھا جبکہ شہید مشین آپریٹر عیسیٰ کا تعلق استور سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 3 جنوری کی رات دو بجے آپریشن کے دوران برف کا تودہ گرا، تینوں افراد نے خراب موسم میں فورسز کی آپریشنل نقل و حرکت کے لیے آپریشن کے دوران جان کی قربانی دی۔
Pages:
[1]