slotcosino Publish time 2026-1-4 05:24:12

دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے، آیت اللّٰہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران دشمن کے سامنے نہیں جھکے گا، ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران میں مداخلت سے متعلق بیان پر ردعمل میں خامنہ ای نے کہا کہ دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کو علم ہونا چاہیے کہ عوامی املاک پر مجرمانہ حملوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543202_023203_updates.jpg
ایران پُرامن مظاہرین پر گولیاں برساتا ہے تو امریکا فوری بچاؤ کیلئے آئے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں تیزی سے گراوٹ کے خلاف مختلف شہروں میں 5 روز سے احتجاج جاری ہے اور یہ مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا پیغام غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہے، ماضی کی طرح ایرانی عوام داخلی امور میں کسی بھی مداخلت کو مسترد کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج الرٹ ہیں، مسلح افواج ایرانی خود مختاری کی کسی بھی خلاف ورزی پر جانتی ہیں کہ کہاں نشانہ بنانا ہے، ایران میں زرِمبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ سے متاثرہ افراد احتجاج کر رہے ہیں، جو ان کا جائز حق ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری مظاہروں میں شریک افراد کے خلاف طاقت کے مبینہ استعمال پر مظاہرین کی مدد کیلئے آنے کی دھمکی دی تھی۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر ٹرمپ نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ایران میں جاری مظاہروں کا تذکرہ کرتے ہوئے تہران کو براہ راست وارننگ دی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں تحریر کیا تھا کہ اگر ایران پُرامن مظاہرین کو قتل کرتا ہے اور ان پر گولیاں برساتا ہے، جو اس کی روایت رہی ہے، تو امریکا ان لوگوں کے بچاؤ کو آئے گا۔
Pages: [1]
View full version: دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے، آیت اللّٰہ خامنہ ای