ڈاؤننگ اسٹریٹ کی خاموشی ٹرمپ کو سیاسی تحفظ دینے کے مترادف ہے، لبرل ڈیموکریٹس
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544279_9701699_10-down_updates.jpgلبرل ڈیموکریٹس نے وینزویلا میں امریکی کارروائی پر قانونی مشورہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ کی خاموشی ٹرمپ کو سیاسی تحفظ دینے کے مترادف ہے۔
وینزویلا پر امریکی حملوں کے معاملے پر کیئر اسٹارمر نے بین الاقوامی قانون پر رائے دینے سے انکار کیا۔
ایم پی ایڈ ڈیوی نے وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔
لبرل ڈیموکریٹس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو جارحیت کی کھلی چھوٹ دی جارہی ہے، ایم پی کیلم ملر کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔
لبرل ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ حکومت کو ٹرمپ کے خلاف قانونی رائے عوام کے سامنے لانی چاہیے، وینزویلا بحران پر برطانوی حکومت نے شفافیت نہیں دکھائی۔
Pages:
[1]