slotcosino Publish time 2026-1-6 21:04:14

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ہانیہ عامر کے ڈرامے کا او ایس ٹی گونج اٹھا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544328_4083422_10_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اپنے نئے ڈرامے ’میری زندگی ہے تو‘ کو ملنے والی زبردست پذیرائی پر بےحد خوش ہیں، ان کے ڈرامے کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک سرحد پار بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں بھی گونج اٹھا۔

ہانیہ عامر نے اپنی آفیشل انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک جذباتی ردِعمل شیئر کیا، جس میں بنگلادیش پریمیئر لیگ کے ایک اسٹیڈیم کی ویڈیو کلپ دکھائی گئی، ویڈیو میں بی پی ایل کی ٹیمیں میدان میں موجود تھیں جبکہ پس منظر میں میری زندگی ہے تو کا او ایس ٹی بج رہا تھا اور شائقین گانے کے بول کے ساتھ گنگناتے نظر آ رہے تھے۔

اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیا گیا تھا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ’میری زندگی ہے تو‘ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

مداحوں کی محبت پر ردِعمل دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے مختصر مگر پُرخلوص الفاظ میں لکھا کہ ’میں آپ سب سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544019_015818_updates.jpg
ہانیہ عامر کا مشکلات اور ذاتی درد کا کھل کر اظہار

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ 2025 ان کے کیریئر کا سب سے کامیاب سال تھا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی اس لمحے پر خوشی کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’اوہ گاڈ! میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے‘، ایک اور مداح نے ہانیہ عامر کو پاکستان کی شاہ رخ خان قرار دیا، جبکہ ایک تبصرے میں لکھا گیا کہ ’بلال اور ہانیہ کی جوڑی کا کریز۔‘

واضح رہے کہ میری زندگی ہے تو ایک رومانوی اور جذباتی کہانی پر مبنی ڈرامہ ہے، جس میں امیر مگر ضدی لڑکا کامیار (بلال عباس ) اور خوددار و خودمختار لڑکی آئرا (ہانیہ عامر) کے درمیان پیچیدہ محبت کو دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ میری زندگی ہے تو کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک معروف گلوکار عاصم اظہر نے گایا ہے، جو پہلے ہی شائقین میں بے حد مقبول ہو چکا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ہانیہ عامر کے ڈرامے کا او ایس ٹی گونج اٹھا