Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 930|Reply: 0

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ہانیہ عامر کے ڈرامے کا او ایس ٹی گونج اٹھا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 2026-1-6 21:04:14 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اپنے نئے ڈرامے ’میری زندگی ہے تو‘ کو ملنے والی زبردست پذیرائی پر بےحد خوش ہیں، ان کے ڈرامے کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک سرحد پار بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں بھی گونج اٹھا۔

ہانیہ عامر نے اپنی آفیشل انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک جذباتی ردِعمل شیئر کیا، جس میں بنگلادیش پریمیئر لیگ کے ایک اسٹیڈیم کی ویڈیو کلپ دکھائی گئی، ویڈیو میں بی پی ایل کی ٹیمیں میدان میں موجود تھیں جبکہ پس منظر میں میری زندگی ہے تو کا او ایس ٹی بج رہا تھا اور شائقین گانے کے بول کے ساتھ گنگناتے نظر آ رہے تھے۔

اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیا گیا تھا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ’میری زندگی ہے تو‘ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

مداحوں کی محبت پر ردِعمل دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے مختصر مگر پُرخلوص الفاظ میں لکھا کہ ’میں آپ سب سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘   
ہانیہ عامر کا مشکلات اور ذاتی درد کا کھل کر اظہار

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ 2025 ان کے کیریئر کا سب سے کامیاب سال تھا   

سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی اس لمحے پر خوشی کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’اوہ گاڈ! میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے‘، ایک اور مداح نے ہانیہ عامر کو پاکستان کی شاہ رخ خان قرار دیا، جبکہ ایک تبصرے میں لکھا گیا کہ ’بلال اور ہانیہ کی جوڑی کا کریز۔‘

واضح رہے کہ میری زندگی ہے تو ایک رومانوی اور جذباتی کہانی پر مبنی ڈرامہ ہے، جس میں امیر مگر ضدی لڑکا کامیار (بلال عباس ) اور خوددار و خودمختار لڑکی آئرا (ہانیہ عامر) کے درمیان پیچیدہ محبت کو دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ میری زندگی ہے تو کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک معروف گلوکار عاصم اظہر نے گایا ہے، جو پہلے ہی شائقین میں بے حد مقبول ہو چکا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 18:03 GMT+5 , Processed in 0.047566 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list