slotcosino Publish time 2026-1-6 21:43:01

نسیم شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544350_4591537_13_updates.jpgفائل فوٹوز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق 22 سالہ نسیم شاہ اس ٹورنامنٹ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کر رہے تھے، ان پر لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

میچ آفیشلز نے نسیم شاہ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا، جس کے تحت کسی بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد اشتعال انگیز یا توہین آمیز رویہ، زبان یا اشارے ممنوع ہیں۔

یہ واقعہ اتوار کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی (ILT20) میں ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان سیزن فور کے فائنل میچ کے دوران پیش آیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1543985_095736_updates.jpg
آئی ایل ٹی 20 فائنل، نسیم شاہ اور کیرون پولارڈ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

فائنل میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایمریٹس کو 46 رنز سے شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایم آئی ایمریٹس کے کپتان کیرون پولارڈ نے نسیم شاہ کی ایک گیند کو دفاعی انداز میں کھیلا، جو سیدھی بولر کے پاس واپس آ گئی، گیند پکڑنے کے بعد نسیم شاہ نے پولارڈ کی جانب مسکراتے ہوئے دیکھا، جس پر ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ شدت اختیار کر گیا، پولارڈ واضح طور پر غصے میں نظر آئے جبکہ نسیم شاہ نے بھی سخت لہجہ اختیار کیا،امپائرز اور ڈیزرٹ وائپرز کے کھلاڑیوں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔

تنازع کے باوجود میچ کے اختتام پر ڈیزرٹ وائپرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم آئی ایمریٹس کو 46 رنز سے شکست دی اور اپنی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
Pages: [1]
View full version: نسیم شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد