Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 954|Reply: 0

نسیم شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 2026-1-6 21:43:01 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹوز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق 22 سالہ نسیم شاہ اس ٹورنامنٹ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کر رہے تھے، ان پر لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

میچ آفیشلز نے نسیم شاہ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا، جس کے تحت کسی بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد اشتعال انگیز یا توہین آمیز رویہ، زبان یا اشارے ممنوع ہیں۔

یہ واقعہ اتوار کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی (ILT20) میں ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان سیزن فور کے فائنل میچ کے دوران پیش آیا تھا۔   
آئی ایل ٹی 20 فائنل، نسیم شاہ اور کیرون پولارڈ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

فائنل میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایمریٹس کو 46 رنز سے شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا   

ایم آئی ایمریٹس کے کپتان کیرون پولارڈ نے نسیم شاہ کی ایک گیند کو دفاعی انداز میں کھیلا، جو سیدھی بولر کے پاس واپس آ گئی، گیند پکڑنے کے بعد نسیم شاہ نے پولارڈ کی جانب مسکراتے ہوئے دیکھا، جس پر ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ شدت اختیار کر گیا، پولارڈ واضح طور پر غصے میں نظر آئے جبکہ نسیم شاہ نے بھی سخت لہجہ اختیار کیا،  امپائرز اور ڈیزرٹ وائپرز کے کھلاڑیوں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔

تنازع کے باوجود میچ کے اختتام پر ڈیزرٹ وائپرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم آئی ایمریٹس کو 46 رنز سے شکست دی اور اپنی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 18:02 GMT+5 , Processed in 0.046058 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list