بات 5 بڑوں تک آگئی ہے تو اسے نا ہی سمجھا جائے، بیرسٹر گوہر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544384_6866650_GoharKhan_updates.jpgچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات اگر 5 بڑوں تک آگئی ہے تو اسے نا ہی سمجھا جائے۔
راولپنڈی میں داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 بڑے نہ تو ملاقات کرسکتے ہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں نہیں دی جاتیں تو مذاکرات کیسے ہوں گے، ملاقات کی بھیک مانگنے کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544372_072922_updates.jpg
بیرسٹر گوہر کو سائیڈ لائن کردیا گیا، صحافی کا سلمان اکرم سے سوال
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کرنے سے متعلق سلمان اکرم راجا سے سوال پوچھ لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ان کے کہنے کا مطلب تھا عدالتی احکامات، ایس او پیز اور جیل قوانین کی پاسداری نہ کرکے بھی اگر ملاقاتیں نہیں دی جاتی ہیں تو یہ بھیک ہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم ہر منگل کو آتے ہیں ملاقات کیے بغیر واپس چلے جاتے ہیں، 1 ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقاتوں کو متنازع بناکر بات کہاں سے آگے بڑھے گی، ہم نے کوشش کی حالات ٹھیک ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544369_072152_updates.jpg
پی ٹی آئی نے کراچی میں جلسے کیلئے اجازت مانگ لی گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے مزار قائد کراچی پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل کا مجھے بھی فون آیا تھا، میں نے ان کو بتایا ہم آپ کے ساتھ شریک نہیں ہوں گے، آپ جو کانفرنس کر رہے ہیں، اُس پر پارٹی کو تحفظات ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حالات معمول پر لانے کےلیے بہنوں اور وکلاء کی ملاقات ضروری ہے، جو لوگ حالات کی بہتری کےلیے کام کررہے ہیں، ان کی ستائش کرنی چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایس او پیز ہیں، قوانین موجود ہیں، اس کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، اگر عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں دی جاتی تو یہ بھیک ہی ہے۔
Pages:
[1]