Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 222|Reply: 0

بات 5 بڑوں تک آگئی ہے تو اسے نا ہی سمجھا جائے، بیرسٹر گوہر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 2026-1-7 02:55:06 | Show all posts |Read mode
  

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات اگر 5 بڑوں تک آگئی ہے تو اسے نا ہی سمجھا جائے۔

راولپنڈی میں داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 بڑے نہ تو ملاقات کرسکتے ہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں نہیں دی جاتیں تو مذاکرات کیسے ہوں گے، ملاقات کی بھیک مانگنے کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔   
بیرسٹر گوہر کو سائیڈ لائن کردیا گیا، صحافی کا سلمان اکرم سے سوال

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کرنے سے متعلق سلمان اکرم راجا سے سوال پوچھ لیا گیا۔   

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ان کے کہنے کا مطلب تھا عدالتی احکامات، ایس او پیز اور جیل قوانین کی پاسداری نہ کرکے بھی اگر ملاقاتیں نہیں دی جاتی ہیں تو یہ بھیک ہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ہر منگل کو آتے ہیں ملاقات کیے بغیر واپس چلے جاتے ہیں، 1 ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقاتوں کو متنازع بناکر بات کہاں سے آگے بڑھے گی، ہم نے کوشش کی حالات ٹھیک ہوں۔   
پی ٹی آئی نے کراچی میں جلسے کیلئے اجازت مانگ لی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے مزار قائد کراچی پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔   

انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل کا مجھے بھی فون آیا تھا، میں نے ان کو بتایا ہم آپ کے ساتھ شریک نہیں ہوں گے، آپ جو کانفرنس کر رہے ہیں، اُس پر پارٹی کو تحفظات ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حالات معمول پر لانے کےلیے بہنوں اور وکلاء کی ملاقات ضروری ہے، جو لوگ حالات کی بہتری کےلیے کام کررہے ہیں، ان کی ستائش کرنی چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایس او پیز ہیں، قوانین موجود ہیں، اس کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، اگر عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں دی جاتی تو یہ بھیک ہی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 17:54 GMT+5 , Processed in 0.068272 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list